ممتازروحانی شخصیت اوردربارعالیہ سالک آبادشریف کے سجادہ نشین پیرثانی سرکارنے کہاہے کہ روزہ تزکیہ نفس کے ساتھ دوسروں کی تکالیف دوراورضرورتیں پوری کرنے کادرس بھی دیتاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)ممتازروحانی شخصیت اوردربارعالیہ سالک آبادشریف کے سجادہ نشین پیرثانی سرکارنے کہاہے کہ روزہ تزکیہ نفس کے ساتھ دوسروں کی تکالیف دوراورضرورتیں پوری کرنے کادرس بھی دیتاہے امت مسلمہ رمضان کے فیوض وبرکات کوسمیٹ کراپنے اندرمسلمان بھائیوں کے ساتھ محبت وہمدردی کاجذبہ پیداکرے توکوئی شخص بھوکانہ سوئے اورکسی کودوسرے کے آگے ہاتھ پھیلانانہ پڑے،ان خیالات کااظہارانہوں نے درباراعظمیہ رحیمیہ سالک آبادشریف میں ماہانہ محفل 12ویں شریف کے موقع پرافطار کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھرسے ہزاروں کی تعدادمیں مریدین اور عقیدت مندوں کے علاوہ مسلم لیگ ن اٹک کے ضلعی رہنماآصف علی ملک ایڈووکیٹ،تحصیل صدر پیپلزپارٹی حسن ابدال اشعر حیات خان،ٹیکسلاکی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت حاجی علی اصغر اعوان،میاں حبیب الرحمٰن ایڈووکیٹ،صدر بارایسوسی ایشن حامدخان ایڈووکیٹ،ممتاز صحافی سردارصداقت علی خان،کرنل عاشق رسول،کرنل ثناء اللہ اوردیگرشامل تھے جبکہ اس دوران دربارشریف کے جانشین صاحبزادہ پیرسلطان ثانو ی مہمانوں کی آؤبھگت اور انتظامات کاخود جائزہ لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

پیرثانی سرکارنے مزیدکہاکہ ملک کودرپیش مشکلات،حادثات اورآفات سے نجات اسی صورت میں ممکن ہے جب حقیقی معنوں میں اللہ اور اس کے رسول کے دئیے ہوئے احکامات کی پیروی کی جائے اورآپس میں محبت ویگانگت کواتناپھیلایاجائے کہ ہرمسلمان دوسرے کی تکلیف پرتڑپ اٹھے انہوں نے کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے بھی دعا فرمائی جبکہ پاکستان کی سلامتی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورضرب عضب میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کو عوامی بھلائی کے کاموں میں بھرپورحصہ لینے کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔