جنگل میں تنہا خاتون کے ہاں پیدائش، زندگی بچانے کو جنگل جلا ڈالا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 2 جولائی 2015 12:33

جنگل میں تنہا خاتون کے  ہاں پیدائش، زندگی بچانے  کو جنگل جلا ڈالا

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء) ایک عورت نے دوردراز کے جنگل میں تنہا ایک بچی کو جنم دیا ، وہ تنہا اپنی بیٹی کو مکھیوں سے بچاتی رہی، تین دن تک 3 سیبوں پر گذارہ کیا۔ توجہ پانے کو جنگل میں آگ لگائی مگر آگ بے قابو ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اورو ویلی، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی امبر پانگبورن اپنے والدین کے گھر جاتے ہوئے پلوماس نیشنل فارسٹ میں بھٹک گئی۔

گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا اور موبائل کے سگنل بھی نہیں تھے، ایسے میں اس کے یہاں جنگل میں ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس حالت میں امبر اور اس کی بیٹی، جس کا نام اس نے میریسا رکھا، کے پاس کھانے کو صرف 3 سیب، پانی کی ایک بوتل اور سوڈے کے ایک کین تھا۔ محکمہ جنگلات کے افسران کی توجہ پانے کے لیے اس نے جنگل میں آگ جلائی مگر جلد ہی آگ بے قابو ہو کر پھیل گئی۔

(جاری ہے)

تاہم یو ایس فارسٹ سروس کے ہیلی کاپٹر سے آگ، گاڑی اور ماں بیٹی کو دیکھ کر ایک فائر ٹرک کو مدد کے لیے بھیجا۔ آگ 1000 مربع میٹر کے رقبے پر ہی پھیلی تھی، جسے جلد ہی بغیر کسی نقصان کے بجھا دیا گیا۔ امبر اور اس کی بیٹی کو ہسپتال بھیج دیا گیا مگر جلد ہی انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ دونوں بالکل محفوظ ہیں۔ پلوماس نیشنل فارسٹ کے افسران نے دونوں ماں بیٹی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔