جنید خان انجری کے بعد مکمل اعتماد اور ردھم حاصل نہیں کر پائے ‘ مصباح الحق

جمعرات 2 جولائی 2015 12:33

جنید خان انجری کے بعد مکمل اعتماد اور ردھم حاصل نہیں کر پائے ‘ مصباح ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ جنید خان انجری کے بعد مکمل اعتماد اور ردھم حاصل نہیں کر پائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مصباح نے جنید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل معلوم نہیں کہ جنید کے ساتھ کیا ہورہا ہے، میرے خیال میں انجری کے بعد وہ مکمل اعتماد اور ردھم حاصل نہیں کر پائے۔ہمیں امید تھی کہ ایک دو میچ کھیلنے کے بعد وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کر لیں گے تاہم شاید ایسا نہیں۔ دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ہمارے پاس تین سیمرز کی شکل میں آپشنز موجود ہیں اور پالی کیلے میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے-