انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 2 جولائی 2015 12:34

انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کارڈف میں ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عادل راشد اور اسٹیفن فن کو شامل کر لیا گیا ہے۔عادل راشد نئے کوچ ٹریور بیلس کے ساتھ ٹریننگ کیمپ پر اسپین جانے والے گروپ کا حصہ نہیں تھے تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز اور پھر یارکشائر کیلئے فائنل میچ میں چار وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے ان کی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کی۔

عادل راشد نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور ان کا ٹیم میں شمولیت کیلئے ساتھی اسپنر معین علی سے سخت مقابلہ ہے تاہم انگلش ٹیم نے عندیا دیا کہ دونوں اسپنرز کو ساتھ بھی کھلایا جا سکتا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ آئندہ جمعرات سے کارڈف میں کھیلا جائیگا جہاں کا موسم فی الحال خاصا گرم ہے اور پچ اور موسم بہتر نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ یہاں کا موسم گرم ہے لہٰذا ہم اپنے پاس یہ آپشن بھی رکھنا چاہتے تھے۔اسٹیفن فن کو انجری کے باوجود اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تاہم 14 رکنی گروپ کے ساتھ اسپین میں تربیت کیلئے جانے والے بائیں ہاتھ کے باوٴلر مارک فوٹٹ کے نام پر غور نہیں کیا گیا اس کے علاوہ انگلینڈ نے اسکواڈ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹیم کے ارکان کو برقرار رکھا گیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ انگلینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔