چند نااہل افراد نے ملک میں ہاکی کے کھیل کو برباد کیا ‘سمیع اللہ

جمعرات 2 جولائی 2015 12:34

چند نااہل افراد نے ملک میں ہاکی کے کھیل کو برباد کیا ‘سمیع اللہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ چند نااہل افراد کے ٹولے نے ملک میں ہاکی کے کھیل کو برباد کررکھا ہے، حکومت مداخلت کرکے ان افراد کو پی ایچ ایف سے باہر کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹروی میں سمیع اللہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ ٹریک پر آنے میں چھ سے آٹھ سال لگیں گے، اولمپکس کیلئے تو شاید کوالیفائی کرجائیں تاہم دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا شرم کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت مداخلت کرے اور پاکستان ہاکی کو نااہل افراد سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :