کویت کی پارلیمنٹ نے 23.2 ارب ڈالر مالیت کے بجٹ کی منظوری دیدی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:37

کویت سٹی ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کویت کی پارلیمنٹ نے آئندہ مالی سال کیلئے 23.2 ارب ڈالر خسارے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باعث کویت کو مالی سال 2015-16 کے دوران 7 ارب دینار (23.2 ارب ڈالر) خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق 47 ارکان پارلیمنٹ نے 12.2 ارب دینار ریونیو پر مشتمل بجٹ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ارکان نے مخالفت کی۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ریونیو کا تخمینہ گزشتہ سال کے تخمینوں سے 39.2 فیصد کم ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 19.17 ارب دینار لگایا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے تخمینوں سے 17.4 فیصد کم ہے۔ کویتی وزیر خزانہ انس الصالح نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہمیں مشکل مالی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اخراجات میں کمی لانا ہوگی اور آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کرتے ہوئے صرف خام تیل پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ کویت اپنے ریونیو کا 90 فیصد خام تیل سے حاصل کرتا ہے اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باعث خام تیل سے حاصل ہونے والا ریونیو 42.8 فیصد کمی کے ساتھ صرف 10.76 ارب دینار رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :