خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جمعرات 2 جولائی 2015 12:38

سنگاپور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کی مدت میں 7 جوتائی تک توسیع ہے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 10 سینٹ کے اضافے سے 57.06 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڑ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے کے 23 سینٹ کی بہتری سے 62.24 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔