قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے کمیٹی کے روم کا موسم تبدیل

کمیٹی روم نمبر 4 میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اجلا س ملتوی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے کمیٹی کے روم کا موسم تبدیل ہو گیا ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا منعقد ہونے والا اجلاس کمیٹی روم نمبر 4 میں بارش کے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا منعقد ہونے والا اجلاس کمیٹی روم نمبر 4 میں بارش کا پانی کا جمع ہونے کے باعث اس کو ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹ برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر میر محمد یوسف بدھانی نے کرنا تھی ۔اجلاس کے ایجنڈے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین نے موسمی تبدیلیوں اور حالیہ کراچی میں گرمی کی جو لہر آئی اس کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کا جائزہ بھی لینا تھا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کے علاوہ وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان اور وزارت کے اعلی عہدیداران نے شرکت کرنا تھی

متعلقہ عنوان :