چارسدہ،اے این پی کے دفتر پر فائرنگ،مقامی رہنما جاں بحق ،ایک زخمی
جمعرات 2 جولائی 2015 12:47
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چارسدہ کے علاقے اتمازئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی رہنما جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز علی الصبح عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر جو چارسدہ کے علاقے اتمازئی مقامی رہنماموجود تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھندفائرنگ شروع کردی جس سے اے این پی کا مقامی رہنما دوست محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دفتر میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور دوست محمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی ،اتمازئی تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.