داعش کے شدت پسندوں کے قتل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:50

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) شام میں باغیوں کے ہاتھوں داعش کے شدت پسندوں کے قتل کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔شامی باغیوں کے ایک گروپ اسلام آرمی نے داعش کے بارہ سے زیادہ شدت پسندوں کو مئی میں قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اسلام آرمی کے اہلکارنارنجی رنگ کے لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ داعش کے شدت پسند سیاہ لباس میں ہیں ، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باغیوں نے داعش کے کارکنوں کواسی طرح قتل کیا جس طرح داعش اپنے مخالفین کو قتل کرتے ہیں .

متعلقہ عنوان :