وفاقی دارالحکومت میں فوج کے قیام میں دو ماہ کی توسیع کردی

جمعرات 2 جولائی 2015 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کے قیام میں دو ماہ کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فوج کے قیام کی مدت 15جولائی کو ختم ہونا تھی تاہم فوج کے قیام میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت نے 15ستمبر تک اسلام آباد میں فوج رکھنے کی توسیع کی ہے ۔ واضح رہے کہ فوج سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے بلائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :