Live Updates

عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں‘ میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران بچگانہ ضدی سیاست بچانے کی فکر کریں،شیخ رشید‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی بتائیں کہ غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہ کیوں وصول کی‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

جمعرات 2 جولائی 2015 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں‘ میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران بچگانہ ضدی سیاست بچانے کی فکر کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کی طرف سے 35 پنکچر کے جھوٹ کے اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنے اس جھوٹ کے اعتراف کے بعد نااہل ہوگئے ہیں شیخ رشید‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی بتائیں کہ غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہ کیوں وصول کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی بہتان لگانے کی عادت ترک نہیں کی۔ عمران خان کی سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھال کر اپنا قد بڑھانے کے سوا کچھ نہیں میری وکٹ گرانے کے فکر مند عمران اپنی وکٹ کھونے کی فکر کریں۔ این اے 125 کے فیصلے کے مطابق کوئی جعلی ووٹنگ یا دھاندلی نہیں ہوئی ثابت ہوچکا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپرز کہیں استعمال نہیں ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات