سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داری کیس میں پیش نہ ہونے پر ایڈووکیٹ بابر اعوان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داری کیس میں پیش نہ ہونے پر ایڈووکیٹ بابر اعوان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری کیس میں وکیل بابر اعوان نے پیش ہونا تھا تاہم وہ نہ ہوئے اور ان کے وکیل ساتھی نے عدالت سے استدعا کی کہ بابر اعوان نے دوسرے کیس کی پیروی کے لئے ہائی کورٹ میں مصروف ہیں لہذا مہلت دی جائے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ میں مصروفیات ایسی وجہ نہیں کہ کیس ملتوی کیا جائے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ بابر اعوان کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ کیس کی آئندہ سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :