اقوام متحدہ نے سوڈان کے 6 کمانڈروں پر پابندی عائد کردی،اثاثے منجمد

جمعرات 2 جولائی 2015 13:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے سوڈان کے 6 کمانڈروں پر پابندی عائد کردی اور انکے اثاثے بھی منجمد کردئے۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کے 6 کمانڈروں کو بلیک لسٹ قرار دے کر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پابندی کے شکارکمانڈروں میں سے تین کاتعلق حکومت اور تین کامخالف جماعت سے ہے سزا پانے والے 6 کمانڈروں کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

امریکا،برطا نیہ اورفرانس نے کمانڈروں پرپابندی کی درخواست کی تھی سوڈان میں اس پہلے سیز فائر کے سات معاہدے ہوکر ختم ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک کشیدہ صورتحال کے دوران لاکھوں افراد کو خوارک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ جھڑپوں کے دوران متعدد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر زندہ جلا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :