انگلش ٹی ٹونٹی ، پاکستانی آل رائونڈر اظہر محمود نے آخری گیند پر چھکا لگا کر سرے کو کامیابی دلا دی

جمعرات 2 جولائی 2015 13:17

انگلش ٹی ٹونٹی ، پاکستانی آل رائونڈر اظہر محمود نے آخری گیند پر چھکا ..

اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 جولائی۔2015ء) سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے سرے اور گلوسسٹر شائر کے درمیان انگلش ٹی ٹونٹی میچ میں آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم سرے کو سنسنی خیز انداز میں کامیابی دلوا دی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری شدید گرم موسم کے باوجود چالیس سالہ سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود نے ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گلوسسٹر شائر کیخلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر سرے کی یقینی ہار کو جیت میں بدل دیا ۔ انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 14 گیندوں پر 22 رنز جوڑے اور اپنی اس کارکردگی سے ثابت کیا کہ اب بھی ان میں دم خم باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :