Live Updates

اسلام آباد : پہلے بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کے لیے معافی مانگے کا وقت آگیا ہے، جس اسمبلی کو جعلی کہا جاتا تھا گذشتہ روز اسی جعلی اسمبلی سے اصلی نوٹ لے کر تحریک انصاف والے باہر نکلے ہیں۔ ن لیگی رہنماوں کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 13:24

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں کو کل بھی کہا تھا کہ معافی مانگنا شروع کر دیں، عمران خان نے دوسری پارٹیوں کے لوٹے جمع کر کے جماعت بنائی ہوئی ہے، اور انہی لوٹوں کی جماعت لے کر نیا پاکستان بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے بھی جھوٹے دعوے کیے گئے. آج تک کے پی کے حکومت کرپشن کا ایک بھی کیس پروسیس نہیں کر سکی، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کنٹینر پر چڑھ کر پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، لیکن اب تحریک انصاف والے بالکل بے بس ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے اپنی جماعت کو یرغمال بنا لیا ہے، عمران خان نے 1900 میگاواٹ منصوبوں کے پیسے سٹے میں ہار دئے.


ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے کہا کہ الیکشن ٹربیونل جعلی ہے، پھر یہ کہا مانتا ہوں، پہلے کہا کہ الیکشن کمیشن جعلی ہے آج اسی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اسمبلی جعلی ہے کل اسی جعلی اسمبلی کے اصلی نوٹ اپنی جیب میں ڈال کر بھاگ گئے۔ اور کہا کہ ہم یہ شوکت خانم کو دے دیں گے، تو عمران خان صاحب بتائیں کہ کیا شوکت خانم کو دینے سے حرام پیسے حلال ہو جاتے ہیں.

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سپریم کورٹ، وزیر اعظم سمیت دیگر سے معافی مانگیں کیو نکہ اب ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات