قومی ٹیم کی تیسرے ٹیسٹ سے قبل سخت گرمی میں ٹریننگ

جمعرات 2 جولائی 2015 13:27

قومی ٹیم کی تیسرے ٹیسٹ سے قبل سخت گرمی میں ٹریننگ

پالی کیلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکاسے فیصلہ معرکہ آرائی کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔ پالی کیلے میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ گال میں پہلا ٹیسٹ مصباح الیون نے دس وکٹوں سے جیتا۔

کولمبو میں اینجلومیتھیوز الیون نے سات وکٹوں کی فتح سے سیریز برابرکرلی۔دونوں ٹیمیں کل سے پالی کیلے میں فیصلہ کن معرکے کیلئے صف آراہوں گی۔ ٹیسٹ کی فاتح ٹیم سیریز بھی اپنے نام کرلے گی۔ اسی مقصد کے حصول کے لئے پاکستان ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے۔گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بولنگ،بیٹنگ اورفیلڈنگ کی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی،پریکٹس سیشن میں ہیڈ کوچ وقار یونس نے فاسٹ باؤلرز کو لیکچر بھی دیا، دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مصباح الیون کو کھیل کے تینوں شعبوں میں آوًٹ کلاس کردیاتھا۔

(جاری ہے)

پہلی اننگ میں ٹیم ایک سواڑتیس رنز پرڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگ میں اظہر علی اوراحمدشہزاد کے علاوہ کوئی نمایاں اسکور نہ کرسکا۔ بولنگ میں یاسرشاہ کے سوا تمام بولرز غیر موثرثابت ہوئے رہی سہی کسر کوشل سلوا اورکپتان اینجلو میتھیوز کے کیچز ڈراپ کرنے پوری کردی گئی۔ کوچنگ اسٹاف بھی ٹریننگ کے دوران کارکردگی میں بہتری کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :