ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑے میکسویل نے دوسرے سے کیچ تھام لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 13:27

ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑے میکسویل نے دوسرے سے کیچ تھام لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) انگلینڈ میں ایک چیریٹی میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل آئسکریم کے مزے بھی لیتے رہے۔

(جاری ہے)

باوٴنڈری پر فیلڈنگ کے دوران جب گیند ان کی جانب آئی تو انھوں نے ایک ہاتھ سے ہی کیچ تھام لیا،ان کے دوسرے ہاتھ میں آئسکریم تھی، اس پرفارمنس پر آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین ایڈ کلیٹن نے بھی داد دی۔یہ میچ یارکشائر اور ایک مقامی ویلج کلب بارڈسلیلی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔