اوگرا نے 5 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیا

جمعرات 2 جولائی 2015 13:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) آئل ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی پانچ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔ مذکورہ کمپنیوں نے خلاف ضابطہ نئے پیٹرول پمپس بنا رکھے تھے۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق اوگرا نے پانچ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ایک 184 پیٹرولم پمپس بنا نے کا نوٹس لے لیا۔

یہ تمام پیٹرول پمپس آئل کمپنیوں نے اپنی قانونی حد سے تجاوز کرتے ہوئے بنائے تھے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے چار سال قبل تمام آئل کمپنیوں کو نئے پیٹرول پمپ کھولنے سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی اپنے پٹرول کے اسٹوریج کے مطابق پیٹرول کھولنے کی مجاز تھیں۔ آئل کمپنیوں نے بڑی تعدار میں پیٹرول پمپس کھول لیے جس سے سپلائی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ پٹرول پمپس پر تیل کی عدم فراہمی سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوگرا نے آئل کمپنیوں کو فی پیٹرول پمپ ایک لاکھ جر مانہ عائد کیا ہے۔ اوگرا حکام نے پانچ کمپنیوں کو ایک کروڑ چوراسی لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ جرمانہ پانچ کمپنیوں عسکر، ایڈمور، ہسکول، بائکو اور او ٹی سی ایل پر عائد کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :