پاسلوکی سالانہ دعوت افطار4جولائی کوہوگئی ،لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے،ظفرخان

جمعرات 2 جولائی 2015 13:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو )کے جنرل سیکریٹری ظفر خان نے کہا ہے کہ 4جولائی کو پاسلو کی جانب سے محنت کشوں کے اعزازمیں سالانہ دعوت افطارکااہتمام کیا گیا ہے،دعوت افطار میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے اور پاکستان اسٹیل کے محنت کشوں کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری کی صدارت میں منعقدہ پاسلو ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کے حقوق کے لیئے جدو جہد جاری رہے گی ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، گیس بحران اور کرپٹ مافیا کے احتساب کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دعوت افطار کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر محنت کشوں سے رابطے کیے گئے ہیں اور پاکستان اسٹیل کے مسائل کے حل کیلئے اجتماعی جدوجہد پاکستان اسٹیل کی دیگر ٹریڈ یونینز رہنماوٴں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

گلشن حدید فیز 1، کاشانہ لان میں منعقدہونے والی سالانہ دعوت افطار کی تیاریوں کے سلسلے میں ظفر خان نے ہدایات دیتے ہوئے انتظامات، تشہیر، استقبالیہ اور سیکیورٹی سمیت کئی کمیٹیوں کی تشکیل کی ۔اجلاس میں پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری ، سینئر نائب صدر عاصم بھٹی ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری داوٴد خان ، طارق اعوان، ، سیکریٹری انفارمیشن عمیر صدیقی سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔