آزادخطہ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں‘راجہ کامران منظور

جمعرات 2 جولائی 2015 13:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ آزادخطہ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت سے آزادکشمیر کے عوام کو کسی خیر کی توقع نہیں ہے سونامی لانے کے دعویدار کسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ریاست کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت صرف ن لیگ کے پاس ہے آمدہ الیکشن میں ن لیگ قائد جمہوریت وصدرجماعت راجہ فاروق حیدر کی قیادت اور سالار جمہوریت سردار سکندرحیات کی سرپرستی میں دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما راجہ کامران منظور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں موجودہ حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے ہر طر ف غربت ،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکومت جھوٹے اعلانات کر کے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے انہیں دھوکہ دیا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہی مسائل سے چھٹکارا دلوانے کا ویژن رکھتے ہیں ملک میں امن وا مان کو بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مرکزی حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کر موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے نتیجہ میں بہت جلد ملک بھر میں امن قائم ہو گا اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن اقتدار میںآ کر خطے کو تعمیر وترقی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن کرے گی ۔ غریب عوام کے تمام مسائل حل اور میرٹ کا بول بالا ہو گا۔ جبکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار بھی مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :