بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آنے والی ہے‘امتیاز اعوان

جمعرات 2 جولائی 2015 13:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنماء امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی آنے والی ہے۔ ہم عوام کے مسائل حل کرائینگے۔ماضی میں کوٹلہ کے لوگوں کو پسماندہ رکھا گیا ۔ سکیمیں صرف منظور نظر افراد میں بانٹی گئیں ۔ نوجوانوں کا بر ی طر ح استحصال کیا گیا۔

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بیروز گاری عام ہو گئی۔ غریبوں کو تھانوں اور کچہریوں میں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہو ئے امتیاز اعوان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی لائینگے۔بیرسٹر سلطان ہی کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں۔بیرسٹرنے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں سے ان کا حق آزادی نہیں چھین سکتا۔ بیرسٹر سلطان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر بھی جلد حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کے اندر ایک نئی سوچ پیدا کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان آج ہر فورم پر اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر بھی حل ہو گا اور آزاد خطہ کے عوام کو بھی ان کا حق ملے گا۔