تھائی لینڈ سے 173 یغور مسلمان عورتوں اور بچوں کا گروپ استنبول پہنچ گیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:00

استنبول ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) تھائی لینڈ میں زیر حراست 173 یغور مسلمان عورتوں اور بچوں کا گروپ استنبول پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی یغور کانگرس کے نائب سربراہ اور مشرقی ترکمانستان سوسائٹی کے چیئرمین سعید ترکمان نے بتایا کہ چین سے فرار ہونے کے بعد مارچ 2014ء میں سرحد کی خلاف ورزی کے بہانے سے تھائی لینڈ کی پولیس چوکی میں زیر حراست رکھے گئے 173 یغور عورتوں اور بچوں کا گروپ استنبول اور کسیری رہائشی مرکز میں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر حساسیت کا مظاہرہ کرنے پر ہم ترک حکومت کے شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ افراد کو سخت راز داری کے ساتھ کسیری میں لایا گیا ہے اور ان کی تصاویر کی اشاعت کو سیکورٹی کی وجہ سے گورنر دفتر کی جانب سے ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :