شام میں نو فلائی زون کی فی الحال ضرورت نہیں،امریکا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:02

واشنگٹن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ شام میں نو فلائی زون بنانے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع فی الحال ایسے کسی علاقے کی ضرورت محسوس کرتی ہے اور نہ ہی اتحادی افواج کو ایسے کسی علاقے کے قیام کیلئے استعمال کرنے کو ضروری سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی سیکورٹی زون قائم کرنے کیلئے سنجیدہ سطح پر لاجسٹک وقت، ذرائع اور کوشش کی ضرورت ہے اور امریکی وزارت دفاع فی الحال ایسے کسی علاقے میں نو فلائی زون کے قیام کیلئے تیار نہیں تاہم سرحدی علاقے پر ترکی کی تشویش حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس وقت ترکی کو درپیش مشکلات اور اندیشوں سے لاپرواہی نہیں برت رہا۔

متعلقہ عنوان :