روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے،ماہرین

جمعرات 2 جولائی 2015 14:02

روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے،ماہرین

واشنگٹن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ کیلوریز کی نصف مقدار استعمال کی جائے تو کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کم از کم چھ گھنٹے تک پانی پر اکتفا کرنے سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے جسم میں انسولین کی مقدار بہتر ہوتی ہے، نظام ہضم درست ہوتا ہے اور میٹابولزم کے عمل میں بھی بہتری آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے والے ممالک اور افراد پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم کھانے سے نظام ہضم پر زور نہیں پڑتا اور خلیات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل سست ہو جاتا ہے جبکہ دماغی صلاحیت میں بھی بہتری آتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ہر ماہ میں کم از کم پانچ روزے رکھنا انسانی صحت اور زندگی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔