بھارتی حکومت نے فو ج اور پولیس کونہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، یوسف نقاش

جمعرات 2 جولائی 2015 14:02

سرینگر ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین جناب محمد یوسف نقاس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فو ج اور پولیس کو نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر فائرنگ، لاٹھی چارج ، تشدد، گرفتاریاں اور پیلٹ بندوق جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال روز کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر و استبداد کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو بند نہ کیا گیا تو اسکے انتہائی سنگیں نتائج نکلیں گے۔ محمدیوسف نقاش نے کہاکہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کوانکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :