عراق میں رواں سال جون کے دوران پرتشدد واقعات میں ایک ہزار 466 افراد ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:05

اقوام متحدہ ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) عراق میں رواں سال جون میں ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک ہزار 4 سو 66 افراد ہلاک ہوئے۔اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے بعد ایک ماہ کے دوران پہلی مرتبہ اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 سو عراقی فوجی اور حکومت نواز با غی بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خونریزی بغداد میں ہوئی، جہاں ایک مہینے کے دوران 324 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے 6 سو زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کے دوران عراقی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :