یورپ داخل ہونے والے تارکین وطن کو بین الاقوامی تحفظ کا حق حاصل ہے، یو این ایچ سی آر

جمعرات 2 جولائی 2015 14:05

اقوام متحدہ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ بحیرہ روم کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے والے زیادہ تر تارکین وطن کو بین الاقوامی تحفظ کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ان میں سے زیادہ تر افراد جنگوں، مسلح تنازعات یا جبر کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہوئے۔ جنیوا میں جاری رپورٹ کے مطابق یورپ کو اس وقت پناہ گزینوں کے ایک تاریخی بحران کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک سوا لاکھ سے زائد تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم پار کر کے یورپ پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے۔