یورپی یونین کا رومنگ چارجز کے خاتمے کے ابتدائی معاہدے پر اتفاق

جمعرات 2 جولائی 2015 14:06

برسلز۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)یورپی یونین نے 28 رکنی بلاک میں رومنگ چارجز کے خاتمے کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر اتفاق کیاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک لیٹویا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق جون 2017ء تک یورپی یونین میں رومنگ سرچارجز کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ یورپی پارلیمان اور یورپی یونین کی تمام رکن ریاستیں بھی اس کی توثیق کریں۔واضح رہے کہ 30 جون تک یورپی یونین کی صدارت لیٹویا کے پاس تھی۔