ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادکے سینئر نائب صدر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:10

فیصل آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) فیصل آباد کی یارن مارکیٹ کے سرکردہ تاجر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ روانگی سے قبل انہوں نے چیمبر کے سٹاف سے ملاقات کی اور کہا کہ چیمبر کا سٹاف ان کیلئے فیملی کی طرح ہے اور وہ انشاء اللہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ان کیلئے خاص طور پر دعائیں مانگیں گے۔ انہوں نے سٹاف سے درخواست کی کہ وہ بھی اللہ کے حضور ان کی ایمان کی سلامتی کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :