متعلقہ افسران ڈینگی سیزن میں مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے سرگرمیاں جاری رکھیں، بابر حیات تارڑ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:12

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے ٹی ایم او آفس اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران موسم برسات او راس کے بعد ڈینگی سیزن میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس اور دیگرسرگرمیاں جاری رکھیں-انہوں نے ہدایت کی کہ موسم برسات کے دوران مچھر مار کیمیکلز، سپرے پمپس اور فوگر مشینوں کی جانچ پڑتال کر لیں تا کہ ضرورت پڑنے پر مسائل کا سامنا نہ کرنے پڑے-انہوں نے قبرستانوں ،کباڑخانوں ،ہسپتالوں اور دیگر مقامات میں صفائی کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی اور کہا کہ وہاں کسی صورت پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی کی روک تھام کیلئے اپنی سرگرمیاں بھر پور طریقہ سے جاری رکھیں - ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ذرا سی غفلت اور کوتاہی مشکلات پیدا کر سکتی ہے لہٰذا تمام سٹیک ہولڈر اپنے اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں