آسٹریلیا میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:13

سڈنی ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) آسٹریلیا میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ آسٹریلیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ برزبن کے جنوب میں بالینا نامی تفریحی مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 32 سالہ شہری اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ سرفنگ کر رہا تھا کہ اس دوران ایک شارک مچھلی نے اس پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ان کے ساتھیوں نے انہیں بمشکل ساحل تک پہنچایا جہاں بعد ازاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق اسی مقام پر کچھ عرصہ قبل ایک جاپانی سیاح شارک کے حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔