اٹلی میں انسانی سمگلنگ کے الزام میں تیونس کے شہری کو 18 برس قید کی سزا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:13

روم ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) اٹلی کی ایک عدالت نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں تیونس کے شہری کو 18 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز جزیرہ سسلی کی ایک عدالت نے انسانی سمگلنگ کے ایک مقدمے میں تیونس سے تعلق رکھنے والے شہری خالد بن سلیم کو 18 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ خالد بن سلیم کو 2013ء میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب تارکین وطن کی ایک کشتی النٹے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے جزیرہ لامپی ڈوسا کے قریب پیش آیا تھا۔