گیاکومو لیم لاف ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کیلئے ہانگ کانگ کے سکواڈ میں شامل

جمعرات 2 جولائی 2015 14:18

گیاکومو لیم لاف ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کیلئے ہانگ کانگ کے سکواڈ میں شامل

ہانگ کانگ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ہانگ کانگ کرکٹ کی سلیکش کمیٹی نے نوجوان بلے باز گیاکومو لیم لاف کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 17 سالہ لیم لاف کو انجرڈ وقاص برکت کے متبادل کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کرکٹ کے ڈائریکٹر چارلی بروک کا کہنا ہے کہ وقاص برکت ٹیم کے اہم رکن تھے ان کے انجرڈ ہونے سے مایوسی ہوئی، انہوں نے کہا کہ نوجوان لیم لاف سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی سلیکش کو درست ثابت کریں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 9 جولائی سے شروع ہوگا۔