ورلڈ ٹی 20 کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 9 جولائی سے شروع ہو گا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:18

ورلڈ ٹی 20 کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 9 جولائی سے شروع ہو گا

ایڈن برگ۔02جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ 9 جولائی سے آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال، ہانگ کانگ، پاپوا نیو گنی، نمیبیا، امریکا اور جرسی کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، یو اے ای، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، کینیا اور اومان شامل ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کیلئے وارم اپ میچز کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا اور ہر ٹیم دو، دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 9 جولائی سے ایڈن برگ میں ہوگا، افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سکاٹ لینڈ اور امریکا کے مابین کھیل جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔