وزارت داخلہ کی طرف سے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 14:19

وزارت داخلہ کی طرف سے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ ..

اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ایران سے تعلق رکھنے والے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ سجاد کاظمی کو ایک سال کا ویزہ جاری کردیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سجاد کاظمی سے 2014 ء سے 2016ء تک دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ 2 سال تک قومی جوڈو کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سجاد کاظمی کے آنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آیا ہے ‘ مسعود احمد خان نے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے قومی کھلاڑی 5 منٹ کے مقابلے میں بمشکل صرف ایک منٹ تک مقابلہ کرسکتا تھا تاہم سجاد کاظمی کی تربیت کھلاڑیوں کی کھیل میں نکھار آیا ہے اور وہ اب 5منٹ تک بین الاقوامی مقابلے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سیکرٹری نے کہا کہ کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے پاکستان ایشیاء میں جوڈو کے مقابلوں میں 11ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت 16 ویں نمبر پر برقرار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کا ایسا پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے جس میں صرف ان نامور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کریں گے جس میں ٹیلنٹ موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ برازیل میں ہونے والے اولمپیکس 2016ء میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستان کوالیفائی کرچکا ہے تاہم اپنی رینکنگ کو برقرار رکھنے کے لئے اولمپیکس سے قبل 2 سے 3بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔