ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
جمعرات 2 جولائی 2015 14:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق تربیتی کیمپ میں دو سینئر اور 6 جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
سینئر کھلاڑیوں میں ناصر اقبال اور فرحان زمان جبکہ جونیئر کھلاڑیوں میں طیب حسن ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت ‘ احسن ایاز اور ذیشان خان شامل ہیں اور کوچ انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی رات 11 سے 2 بجے تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ عید الفطر کے فوراً بعد 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی جس کی وجہ سے فیڈریشن نے رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور قومی کھلاڑی رات 11 سے 2 بجے تک بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.