حویلی لکھا‘امام مسجد اذان دیتے ہوئے مائیک میں اچانک کرنٹ آجانے کے باعث خالقِ حقیقی سے جاملا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:31

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)امام مسجد اذان دیتے ہوئے مائیک میں اچانک کرنٹ آجانے کے باعث خالقِ حقیقی سے جاملا،مرحوم کی نمازِ جناز ہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شکور آباد مسجد کے امام مسجد قاری سعید احمد یوسفی اذان دینے لگے کہ مائیک کو چھوتے ہوئے اچانک مائیک میں شدید کرنٹ آگیا جس سے وہ موقع پے ہی جاں بحق ہوگئے مرحوم کی نمازِ جنازہ پیر اسلام شادی ہال میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔