خانیوال ‘ رمضان بازاروں میں بڑی تعدادمیں شہریوں کی خریداری کیلئے آمد

جمعرات 2 جولائی 2015 14:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈی سی اوخالدمحمودشیخ نے کہاہے کہ رمضان بازاروں میں بڑی تعدادمیں شہریوں کی خریداری کیلئے آمداس بات کاثبوت ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ سستارمضان بازاروں میں فراہم کردہ سبسڈی شدہ اشیاء خوردونوش سے بھرپوراستفادہ حاصل کررہے ہیں جولوگ ابھی تک رمضان بازاروں میں نہیں آئے وہ ایک مرتبہ ضروران بازاروں کارخ کریں انہوں نے یہ بات سستارمضان بازارخانیوال میں انتظامات کااچانک جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اوشوکت حیات مجوکہ،ای ڈی او زراعت رانااحمدمنیربھی ڈی سی اوکے ہمراہ تھے۔ڈی سی اونے رمضان بازارمیں اشیاء صرف کے تمام سٹالزکامعائنہ کیاانہوں نے کہاکہ منڈیوں میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کافائدہ رمضان بازاروں اورعام مارکیٹ میں عوم تک پہنچایاجارہاہے۔اشیاء خوردونوش کی سیل کا ریکارڈ ر کھاجائے فرضی اعداد و شماردینے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔