ڈی سی اوخانیوال ان ایکشن‘ محکمہ تعلیم کے چھ ملازمین نوکری سے برخاست‘51کو جرمانہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈی سی اوخالدمحمودشیخ نے ضلعی جائزہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کے6ملازمین کونوکری سے برخاست کرنے جبکہ51کو پیڈا ایکٹ2006کے تحت جرمانہ کرنے کے احکامات صادرکردیئے گئے۔اجلاس ڈی سی اودفترکے کمیٹی روم میں منعقدہواجس کی صدارت ڈی سی اوخالدمحمودشیخ نے کی۔اجلاس میں ای ڈی اوتعلیم اعزازاحمدجوئیہ،ڈی ایم اوصہیب اقبال اورمحکمہ تعلیم ومانیٹرنگ کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپریل2015میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی اورمئی،اپریل2015میں مانیٹرنگ اورابزرویشن کے حوالہ سے6ملازمین کی ملازمت سے برخاستگی اور51کوجرمانہ کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اونے کہاکہ ناقص کارکردگی اورناقص صفائی والے سکولوں کے سربراہان کے خلاف محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔محکمہ تعلیم کے اساتذہ اورنان ٹیچنگ سٹاف سکولوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے انتظامیہ افسران کوہدایت کی کہ وہ اپناسکولوں کے معائنہ جات کاپروگرام انہیں بھجوائیں۔ڈی سی اونے کہاہے کہ جس شعبہ میں کوتاہیاں پائی گئیں اسکے انتظامیہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔