مودی کے بیانات ، پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ موخر کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:35

مودی کے بیانات ، پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگربھارتی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارتی وزیراعظم مودی اور وزراء کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو بھی اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ پاکستان نے تاجکستان کو افغانستان کے راستے بھارت تک رسائی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :