منیلا میں فیری کے حادثے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جمعرات 2 جولائی 2015 14:36

منیلا ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) منیلا میں فیری کے حادثے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز وسطی فلپائن کے علاقہ کاموٹیز کے قریب ایک فیری جس پر 173 سے زائد افراد سوار تھے، الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ساحلی محافظین کے مطابق اس واقعہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ امدادی کارکنوں نے ریسکیو کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔