وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 2 جولائی 2015 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز آزاد کشمیر میں مظفر آباد ، باغ ، راولا کوٹ ،نیلم ، ہٹیاں بالا ، دیر کوٹ ، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، چترال اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے ہ ن خیبرپختونخوا میں مانسہرہ ، بٹگرام ، سوات ، مردان ، دیر بالا ، ایبٹ آباد ، مالا کنڈ ، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے علاقے شامل ہیں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز مظفر آباد کی پہاڑیوں میں 10 کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا ۔

زلزلے کے بعد بیشتر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔