جاپان نے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 14:52

جاپان نے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایڈمونٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) دفاعی چیمپیئن جاپان نے انگلینڈ کوشکست دے کرویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ٹائٹل کیلئے دوہزار گیارہ کی طرح ایک بارپھرامریکہ سے مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انگلش ڈیفینڈرلورا بیسیٹ کا اون گول ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کاسبب بن گیا، کینیڈا کے شہرایڈمونٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں جاپان اورانگلینڈ نے متنازعہ پینالٹیز پرگول داغ دئیے، انگلش ٹیم کوبرتری حاصل کرنے کے تین مواقع ملے لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، انجری ٹائم میں انگلش ڈیفینڈرلورا بیسیٹ نے گیند کلئیرکرنے کی کوشش میں اسے اپنے ہی گول میں پہنچادیا، یوں جاپان نے مسلسل دوسری بار ویمنزورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی، دوہزارگیارہ ورلڈ کپ کی طرح اس باربھی ٹائٹل کیلئے جاپان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا، گزشتہ ورلڈ کپ فائنل میں جاپان نے مریکہ کوپنالٹیزپرشکست دی تھی