ومبلڈن ٹینس :سرینا ، میرین سیلیک اور سٹان واورینکا کی کامیابی

جمعرات 2 جولائی 2015 14:52

ومبلڈن ٹینس :سرینا ، میرین سیلیک اور سٹان واورینکا کی کامیابی

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں کھیلے گئے میچز میں سرینا ولیمز ، میرین سیلیک اور سٹان واورینکا نے اپنے اپنے میچ جیت کر تیسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا،، انگلینڈ میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں امریکہ کی عالمی نمبر 1 ٹینس پلیئر سیرینا ولیمز کا مقابلہ ہنگری کی ٹیمیا بے بوس سے ہوا۔

(جاری ہے)

سٹار ٹینس پلیئر نے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں باآسانی چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں کروشیا کے میرین سیلیک کا جوڑ لیتھوانیا کیرکارڈس برانکس سے پڑا ، دونوں پلیئرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن سخت مقابلے کے بعد کروشئین پلیئر نے حریف کو چھ تین ، چار چھ ، سات چھ ، چار چھ اور سات پانچ سے قابو کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے بڑے میچ میں سوئس ٹینس سٹار سٹان واورینکا نے زبردست مقابلے کے بعد ڈومینیکا کے وکٹر ایسریلا کو چھ تین ، چھ چار اور سات پانچ سے ہرا کر تیسرے راوٴنڈ میں رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :