یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) یوکرین میں توانائی کی سرکاری کمپنی نافتوگیس نے کہاہے کہ روس سے یوکرین کے راستے یورپی یونین کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد جاری رہے گی۔یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہے جب یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کی روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک نے اس فیصلے کو ’بدقسمتی‘ قرار دیا ہے روس نے گذشتہ سال فروری میں یوکرین کے مفرور صدر وکٹر یانوکووچ کی حمایت کے بعد قدرتی گیس کی قیمت بڑھا دی تھی۔

جس کے بعد جون 2014 میں یوکرین نے گیس کی خریداری روک دی اور پھر شمالی یوکرین میں شروع ہونے والی لڑائی میں روس نے باغیوں کی مدد کی تھی اس کے بعد یورپی یونین نے آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں ایک عبوری معاہدہ کیا جس کی ہر تین ماہ بعد توسیع ضروری ہے۔

(جاری ہے)

نافتوگیس نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 30 جون کو ختم ہو گیا اور روس سے گیس کی مزید خریداری کیلئے ویانا میں جاری والے سہ فریقی ممالک کی بات چیت پر آج اتفاق نہیں ہو سکااس لیے نافتوگیس نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی ہے۔

یوکرین کی سالانہ گیس کی کھپت 50 ارب مکعب میٹر ہے جس کا زیادہ تر انحصار درآمدی گیس پر ہے گذشتہ کچھ برسوں میں روس اور یوکرین کے درمیان گیس کے نرخوں کے معاملے پر کئی بار کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ روس نے سنہ 2006 اور سنہ 2008 کے موسم سرما میں بھی یوکرین کو گیس کی سپلائی روک دی تھی۔

متعلقہ عنوان :