پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی،اظہر حسین گیلانی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)وزیر قانون و آبپاشی اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی۔ حکومت نے تعلیم‘ صحت اور انفرسٹرکچر کو فوکس کررکھا ہے۔ آزادکشمیر میں ذرائع رسل و رسائل اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں قائم پیپلزپارٹی کی حکومت ریاست کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایسا مثالی بجٹ پیش کیاجس میں اپوزیشن کی تجویز کوبھی مدنظررکھاگیااور اپوزیشن ارکان کو حکومت ارکان کے مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ترقیاتی عمل سے آزادکشمیرکے عوام یکساں طورپرزندگی کی جدید سہولیات مہیاہونگی۔پیپلزپارٹی کی حکومت انسانیت کی فلاح وبہبود پریقین رکھتی ہے حکومت نے چارسال کے عرصہ میں جوعوامی سہولتوں کے لیے میگاپراجیکٹس دیئے ماضی کی حکومتیں 60سالوں میں نہ کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آمدہ عام انتخابات کے اندر کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی۔