آزاد کشمیر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،ہر چیز تباہ کی جا رہی ہے‘ سردار میر اکبر

جمعرات 2 جولائی 2015 15:28

مظفرآباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مسلم کانفرنس کے رہنماء ممبر اسمبلی سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،ہر چیز تباہ کی جا رہی ہے۔سرکاری سرپرستی میں اراضی پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔اپوزیشن کو دیوار سے نکالنے اور بدانتظامی عروج پر ہے۔آفیسران کو حکومتی شخصیات اور وزراء نے ذاتی خدمت پر مامور کر رکھا ہے۔

کوئی ادارہ ان کی شرانگزی سے محفوظ نہیں۔قومی منصوبہ جات ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیئے گئے ہیں۔اقرباء پروری کے تحت ملازمتوں کی بندربانٹ نے ملازمین کو مفلوج بنا دیا ہے۔سردار میر اکبر خان نے کہا کہ باغ میں سرکاری اراضی پر وزیر حکومت کی مارکیٹ زیر تعمیر ہے کہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔میرے حلقہ انتخاب میں عوام کے مسترد شخص کو فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی کسئی ماہ سے بند سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال نہیں ہو سکی ہین۔خورشید لائبریری کے ایوارڈ شدہ رقبہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے آٹھ کروڑ روپے کی سکیم ضائع کر دی گئی ہے سرکاری ذبحہ خانی کی اراضی پر وزیر حکومت کے عزیزوں نے بھینسوں کا باڑہ بنا لیا ہے چلڈرن پارک کی اراضی پر قبضہ ہو گیا ہے۔سرکاری اراضی ڈی ایوارڈ کرائی جا رہی ہے۔پراجیکٹ منیجر کے 1977ءء میں قائم دفتر کی اراضی پر قضہ کر لیا گیا ہے باغ کی ضلعی انتظامیہ ڈاکوؤں کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے۔

سردار میر اکبر خان نے کہا کہ دیانتدار آفیسران کھڈے لائن لگا دیئے گئے ہیں وہ عدالتی حکم امتناعی پر ملازمت کرنے پر مجبور ہیں۔وزیر صحت نے بدوں الاٹمنٹ این او سی بلدیہ باغ کی اراضی پر مارکیٹ شروع کر رکھی ہے رات کے اندھیرے میں چھت ڈالی جا رہی ہے جنہیں اس غیر قانونی عمل کی روک تھام کرنا تھی وہ مددگار بن کر نگرانی پر مامور ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر صحت باغ کے عوام کو صحت کی سہولیات تو نہ دے سکے البتہ انہوں نے ہسپتالوں کی تعمیر کے نام پر کرپشن سے اپنی صحت بنا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :