وفاقی و آزاد کشمیر بجٹ ہا میں لیپہ ٹنل کو شامل نہ کرنا سنگین نا انصافی ہے‘ عوام علاقہ

جمعرات 2 جولائی 2015 15:29

مظفرآباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)وفاقی و آزاد کشمیر بجٹ ہا میں لیپہ ٹنل کو شامل نہ کرنا سنگین نا انصافی ہے وفاق نے گزشتہ سال لیپہ ٹنل کیلئے رقم مختص کی تھی اور ۱ سال لیپہ ٹنل کو سرے سے بجٹ سے ہی نکال دیا جانا لیپہ ویلی کی ستم رسیدہ عوام کیساتھ انتہائی نا انصافی اور زیادتی ہے آزادکشمیر حکومت نے لیپہ ویلی کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ان خیالات کا اظہار سید اشتیاق حسین بخاری ایڈوکیٹ صدر کرنا ہ عوامی اتحاد ،محمد مدثر شیخ جنرل سیکر ٹری ،غلام اللہ اعوان ،محمد سلیمان اعوان،ملک منور اعوان،نمبر دار یوسف میر،سید تنویر بخاری،میر علی شاہ،محمد شفیع اعوان،جی ایم بخاری رفیق بٹ اور دیگر نے کرناہ عوامی اتحاد کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اگر اپنے بجٹ سے لیپہ ٹنل نہیں دے سکتی تو لئپہ کے جنگلات کی لکڑی کی رائلٹی جو تقریبا 12 ارب بنتی ہے کی رقم لگا کر لیپہ کی ٹنل کی نکاسی ممکن بنائی جائے انہوں نے کہا ہے کہ لیپہ ٹنل لیپہ ویلی کی عوام کا جائز اور دیرینہ مطالبہ ہے اگر لیپہ ٹنل کے حوالہ سے ہماری حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیارمضان المبارک کے بعد لیپہ ویلی کی عوا م سول نافرمانی کی تحریک شروع کرئے گی۔