مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھارتی جمہوریت کیلئے بدنما داغ ہے‘ عزیز غزالی

جمعرات 2 جولائی 2015 15:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) چیئرمین پاسبان حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھارتی جمہوریت کیلئے بدنما داغ ہے عالمی برادر ی کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے بھارت جمہوری نہیں بلکہ غاصب اور ظالم نظام کا مجموعہ ہے جہاں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھارتی جمہوریت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اند ر بھار ت کی سات لاکھ فوج نے آزادی پسند مظلوم عوام پر غیر انسانی قوانین کا نفاذ کر کے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بے جا طاقت کا استعمال کرکے لوگوں کو شہید اور زخمی کر نے کے علاوہ عقوبت خانوں میں بند کر رہا ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے اندر نہتے لوگوں کو شہید اور ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کی بنیاد پر بھارتی افواج کے اہلکاروں پر عالم عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کیلئے برحق تحریک ضرور کامیاب ہو گی او ربھارت کو بالآخر رسوا ہو کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :